Nach Genre filtern
- 28 - تاریخ اور تاریخ نویسی کے پچہتر سال - دسمبر 16, 2022
مقتدرہ اور اشرافیہ نے تاریخ کو اپنے عزائم کی تکمیل کے لیے کس طرح تبدیل کیا اور عوام سے تاریخ کا شعور چھین لینے کی کوشش کی۔ ممتاز سماجی سائنسدان ڈاکٹر جعفر احمد اور کراچی کے تاریخ دان رمضان بلوچ سے میزبان حارث خلیق کی گفتگو۔
Fri, 16 Dec 2022 - 48min - 27 - پاکستان میں محنت کشوں کی تحریکیں - دسمبر 16, 2022
مزدور اور کسان تحریکوں اور تنظیموں نے پاکستان کی ابتدائی دہائیوں میں انسانی حقوق کی پاسداری اورجمہوری اقدار کے فروغ کے لیے بنیادی کردار ادا کیا۔ وقت کے ساتھ ان تحریکوں اور تنطیموں پرپابندیاں بھی عائد کی گئیں اور یہ اندرونی خلفشار کا بھی شکار ہوئیں۔ مزردور رہنمائوں حنیف رامے اور عائمہ محمود سے حارث خلیق کی گفتگو
Fri, 16 Dec 2022 - 46min - 26 - مذہبی اقلیتیںوں کے مسائل - دسمبر 16, 2022
ملک کی بنیاد اقلیتوں کے حقوق اور صوبائی خود مختاری پر رکھی گئی تھی۔ لیکن تجزیہ کار اکثر شاکی رہتے ہیں کہ ان دونوں باتوں کا پاس نہیں رکھا گیا۔ پاکستان کی مذہبی اقلیتیں قراردادِ مقاصد کے بعد سےآج تک ایک دباو کا شکار رہی ہیں۔ اس قسط میں میزبان حارث خلیق نے انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے پیٹر جیکب اور چمن لال سے گفتگو کی ہے۔
Fri, 16 Dec 2022 - 42min - 25 - پاکستان کی مقامی زبانیں اور ان کا ادب - دسمبر 16, 2022
پاکستان ایک کثیر السانی ملک ہے, یہاں کی مقامی زبانوں میں لکھے جانے والا ادب، اس کی جہت، وسعت اور سوچ کے زاویے۔ بلوچی اور اردو زبان کے معروف شاعر وحید نور اور ہندکو زبان کے شاعر افضل ہزاروی سے میزبان حارث خلیق کی گفتگو۔
Fri, 16 Dec 2022 - 41min - 24 - ریڈیو کے پچہتر سال - دسمبر 16, 2022
ریڈیو نے پاکستان میں ایک جادوئی کردار ادا کیا ہے۔ یہ وہ واحد ذریعہ ابلاغ تھا جس نے پورے ملک کو مطلع بھی رکھا اور لوگوں کی ذہن سازی بھی کی۔ خبروں سے لے کر گیت سنگیت اور صوتی ڈرامے تک ایک دنیا بسا کر رکھی۔ اس قسط میں ممتاز براڈکاسٹر عارف وقار اور کہنہ مشق صحافی ثقلین امام کے ساتھ ریڈیو کے ماضی حال اور مستقبل پر گفتگو
Fri, 16 Dec 2022 - 57min - 23 - پاکستانی سیاسی قیدی اور جلاوطن - دسمبر 16, 2022
مارشل لا اور دیگر ادوار میں پاکستان کے سیاسی کارکنوں اور مزاحمت کاروں نے جو قید وبند کی صعوبتیں، تشدد اور وطن سے نکالے جانے کی اذیت برداشت کی اس پر میزبان حارث خلیق نے بات کی دو جلاوطن سیاسی کارکنوں اکرم قائم خانی اور امتیاز علی خان سے
Fri, 16 Dec 2022 - 47min - 22 - پاکستانی تارکینِ وطن - دسمبر 16, 2022
دوسرے ملکوں میں جا کر بسنے والے پاکستانی نژاد افراد کے وجودی اور سماجی چیلنجز، شناخت کی تلاش، پرانی اور نئی نسل کے مابین فاصلے اور پاکستانی کی سیاست میں ان کی دلچسپی۔ ان موضوعات پر میزبان حارث خلیق نے بات کی برٹش نیوی کی کیپٹن اور سابق صحافی دردانہ انصاری اور لندن میں تعمیرات کے کاروبار سے منسلک یوسف ابراہم سے۔
Fri, 16 Dec 2022 - 40min - 21 - خارجہ پالیسی کے پچہتر سال - دسمبر 16, 2022
اپنے قیام کے بعد پاکستان کی نئی مملکت نے باقی دنیا سے اپنا رشتہ کیسے استوار کیا، اپنے ہمسایہ ملکوں سے لے کر یورپ اور امریکہ تک اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کیا حکمت عملی اپنائی؟ اس قسط میں سنیے میزبان حارث خلیق کی گفتگو سابق سفیر فوزیہ نسرین اور خارجہ امور کے ماہر روف حسن کے ساتھ۔
Fri, 16 Dec 2022 - 41min - 20 - معیشت اور صنعت کاری کے پچہتر سال - دسمبر 16, 2022
پاکستانی معیشت کا ڈھانچہ، اصول اور ترجیحات کیسے مرتب کیے گئے۔ اس محاذ پر مختلف حکومتوں کس حد تک کامیاب یا ناکام ہوئیں؟۔ ماہر معاشیات اور نیشنل فائنینس کمشن کے رکن ڈاکٹر اسد سعید سے میزبان حارث خلیق کی گفتگو۔
Fri, 16 Dec 2022 - 53min - 19 - ٹیکس اور پبلک پالیسی کے پچہتر سال - دسمبر 16, 2022
اس قسط میں حارث خلیق نے بات کی پاکستان میں ناکافی ٹیکس وصولی اور پبلک پالیسی کی ترجیحات پر سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شمیم احمد اور پبلک پالیسی کی ماہر صفیہ آفتاب سے
Fri, 16 Dec 2022 - 46min - 18 - اردو ادب کے پچہتر سال - دسمبر 16, 2022
پاکستان کے پچہتر برسوں میں اردو نظم اور نثر کی کیا صورتحال رہی اور اس نے سماج کو کس حد تک متاثر کیا یا نہیں کیا؟۔ مختلف ادبی تحریکیوں کے کردار اور ادیبوں کے کام پر ممتاز ادیب اور استاد ڈاکٹر نجیبہ عارف اور افسانہ نگار اور نقاد حمید شاہد کے ساتھ حارث خلیق کی گفتگو ۔
Fri, 16 Dec 2022 - 52min - 17 - کشمیر کے پچہتر سال - اکتوبر 08, 2022
جنوب مشرقی ایشیا سے برطانوی نو آبادیاتی نظام کے خاتمے کے بعد متنازعہ خطہ کشمیر کے لیے یہ پچہتر سال کیسے رہے؟ اس قسط میں میزبان حارث خلیق نے بات کی نعیمہ احمد مہجور سے جو اردو اور انگریزی کی فکشن نگار ہیں اور بھارتی جموں کشمیر کے خواتین کمیشن کی سربراہ رہی ہیں
Sat, 08 Oct 2022 - 37min - 16 - جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پچہتر سال - اکتوبر 08, 2022
کشمیر میں علہدگی کی تحریک سے پاکستان اور بھارت کے مابین بٹ جانا، گلگت بلتستان کا پاکستان کے ساتھ تعلق اور اس کے تاریخی پس منظر کے بارے میں حارث خلیق نے بات کی محقق اور صحافی ارشاد محمود سے اور گلگت بلتستان کے صحافی فرمان علی سے۔
Sat, 08 Oct 2022 - 43min - 15 - بلوچستان کے پچہتر سال - اکتوبر 08, 2022
اس قسط میں میزبان حارث خلیق نے بات کی بلوچی اور اردو زبان کے شاعرعمران ثاقب اور بلوچ ایکٹوسٹ کلثوم بلوچ سے جنہوں نے بلوچستان کے ماضی و مستقبل اور بلوچستان کے عوام کی سیاسی محرومیوں، مشکلات اور وفاق سے ان کی شکایات پر بات کی
Sat, 08 Oct 2022 - 43min - 14 - سندھ کے پچہتر سال - اکتوبر 08, 2022
اس قسط میں میزبان حارث خلیق نے بات کی ہے سندھ کی مشکلات، مسائل اور وہاں آنے والی مثبت تبدیلیوں پر۔ گفتگو میں شامل ہیں ممتاز مصنف اور دانشور نوراہدیٰ شاہ اور سندھ کی قومی اور جمہوری تحریکوں سے وابسطہ صحافی ڈاکٹر ایوب شیخ۔
Sat, 08 Oct 2022 - 58min - 13 - خیبر پختونخواہ کے پچہتر سال - اکتوبر 07, 2022
اس قسط میں میزبان حارث خلیق نے قومی اور صوبائی شناخت سے لے کر قبائلی علاقوں کے صوبے میں ضم ہونے تک خیبر پختونخواہ کی پچہتر سالہ تاریخ پر بات کی سابق سینٹر افراسیاب خٹک اور سابق سینٹر فرحت اللہ بابر سے۔
Fri, 07 Oct 2022 - 42min - 12 - پنجاب کے پچہتر سال - اکتوبر 07, 2022
میزبان حارث خلیق نے اس قسط میں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کی سیاست، سماج اور مسائل پر بات کی سیاسی کارکن امجد سلیم منہاس سے جو سانجھ مطبوعات اور پنجابی لوک سانجھ سے وابسطہ ہیں اور سرائیکی وسیب کی سیاست اور سماج پر نظر رکھنے والے شاعر احمد بلال مرحوم سے۔
Fri, 07 Oct 2022 - 55min - 11 - پاکستان کا حقیقی خواب کیا تھا؟ - اکتوبر 08, 2022
پاکستان کے بانیوں نے اس ملک کے لیے کیا خواب دیکھا تھا اور اس کی تعبیر کیا ہوئی۔ اس بارے میں میزبان حارث خلیق نے اردو اور فارسی کی مصنفہ اور معلمہ ہدیہ ظفر اور انسانی حقوق کی کارکن نسرین اظہر سے۔ ان دونوں خواتین کا خاندان ہجرت کر کے پاکستان آیا تھا۔
Sat, 08 Oct 2022 - 26min - 10 - روایت اور آج کی موسیقی - اکتوبر 07, 2022
پاکستان میں روایتی موسیقی کے مقابلے میں آج کا میوزک کہاں کھڑا ہے؟ میزبان حارث خلیق اس قسط میں گفتگو کر رہے ہیں نوجوان میوزک ڈاریکٹر سعد سلطان اور طنزیہ گلوکار علی آفتاب سعید سے
Fri, 07 Oct 2022 - 40min - 9 - فکر و فلسفے کی تاریخ - اکتوبر 08, 2022
اس قسط میں میزبان حارث خلیق نے معروف مفکر، محقق اور معلم احمد جاوید اور پنجاب یونیورسٹی میں شعبہ فلسفہ کے چیئرپرسن محمد جواد سے بات کی پاکستان میں فکر و فلسفے کی پچہتر سالہ تاریخ اور اس شعبے کی کامیابیوں اور ناکامیوں پر۔
Sat, 08 Oct 2022 - 57min - 8 - پاکستانی ٹیلیویژن اور فلم کے پچہتر سال - اکتوبر 07, 2022
اس قسط میں میزبان حارث خلیق نے پاکستانی ٹیلیویژن اور فلم کے عروج وزوال پر بات کی, معروف ڈرامہ نویس اور افسانہ نگار بی گل سے اور مصنف، ہدایتکار اور فلم نقاد فصیح باری خان سے
Fri, 07 Oct 2022 - 47min - 7 - آزادی کے 75 سال: پاکستان میں خواتین کی تحریکیں - اگست 27, 2022
تاریخی طور پر برِصغیر کی خواتین ہمیشہ سے ہی اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہیں۔ اس قسط میں میزبان حارث خلیق نے بات کی مصنفہ، مترجمہ، معلمہ اور خواتین کے حقوق کی تحریک کے بانیوںمیں شامل نیلم حسین اور نایاب گوہر جان سے جو سیاسی کارکن ہیں اور خواتین تحریک کی تازہ لہر کا حصہ بھی۔
Sat, 27 Aug 2022 - 47min - 6 - آزادی کے 75 سال: پاکستان میں ماحولیاتی بحران - اگست 27, 2022
پاکستان میں حالیہ سیلاب اور بارشوں نے ماحولیات کی بحث کو مزید اہم بنا دیا ہے۔ اس قسط میں حارث خلیق بات کر رہے ہیں ماحولیاتی بحران پر۔ مہمان ہیں رافع عالم جو وکیل ہیں اور ماحولیاتی بحران کے خلاف سرگرم اور سارہ حیات جو ماحولیاتی انصاف کے حصول کے لیے کام کرتی ہیں ۔
Sat, 27 Aug 2022 - 48min - 5 - آزادی کے 75 سال: پاکستان میں سماجی تنظیموں کا کردار - اگست 27, 2022
پاکستان کی پہلی سماجی تنظیم اپوا تھی جس کی بنیاد ملک کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کی اہلیہ بیگم رعنا لیاقت علی خان نے رکھی۔ ان 75 برسوں میں سماجی تنظیموں نے پاکستان کی ریاست اور معاشرے کو کیا دیا؟ جانیےخاور ممتاز اور محمد تحسین سے، میزبان ہیں حارث خلیق۔
Sat, 27 Aug 2022 - 53min - 4 - آزادی کے 75 سال: پاکستان میں طلباء تحریکیں - اگست 27, 2022
پاکستان میں طلبا تحریکوں کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنی کہ خود پاکستان کی۔ ان تحریکوں میں شامل طالب علم رہنماؤں نے تعلیم، سماج اور سیاسی حقوق کے لیے جدوجہد کی۔ ان تحریکوں کے ماضی اور حال پر بات کرنے کےلیے میزبان حارث خلیق کے ساتھ موجود ہیں عمار علی جان اور حسین نقی
Sat, 27 Aug 2022 - 50min - 3 - آزادی کے 75 سال: پاکستان میں صحافت آزاد یا سینسر شپ کے زیرِ اثر - اگست 27, 2022
قائد اعظم کی پہلی تقریر سینسر کیے جانے سے لے کر آج تک آزادئ صحافت کبھی آمریت اورکبھی جمہوری حکومتوں کا نشانہ بنتی رہی ہے۔ سچ لکھنے کی پاداش میں صحافیوں نے کبھی کوڑے کھائے ،کبھی جیل کاٹی اور کوئی جان سے ہی چلا گیا۔ آزادئ صحافت پرمیزبان حارث خلیق بات کر رہے ہیں ، وجاہت مسعود اور مبشر بخاری کے ساتھ
Sat, 27 Aug 2022 - 55min - 2 - آزادی کے 75 سال: پاکستان میں کھیل کا سفر - اگست 26, 2022
پاکستان نے گزشتہ75 برسوںمیں کھیلوں میں کیا کھویا کیا پایا؟ کیوں ہر طرف صرف کرکٹ ہی نظر آتا ہے اور چار بار ہاکی کا ورلڈ چیمپین اور تین بار اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے والا ملک اب ہاکی میں بہت نیچے ہے؟ انہیں سوالوں کا جواب جان رہے ہیں میزبان حارث خلیق، ان کے ساتھ مہمان ہیں طارق سعید اور حسن چیمہ
Fri, 26 Aug 2022 - 44min - 1 - آزادی کے 75 سال: پاکستان میں آرٹ کا سفر - اگست 26, 2022
وائس آف امریکہ کی خصوصی پوڈکاسٹ سیریز، "پاکستان کے 75 سال" میں میزبان حارث خلیق سماجی، سیاسی اور معاشی پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں ایسے مہمانوں کے ساتھ جو شاہد ہیں ،گزرے وقت کے۔ اس سلسلے کی پہلی قسط میں وہ پاکستان میں آرٹ کے سفر پر بات کر رہے ہیں پروفیسر سلیمہ ہاشمی اور پروفیسر نازش عطاء اللہ سے۔
Fri, 26 Aug 2022 - 37min
Podcasts ähnlich wie آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ
- Global News Podcast BBC World Service
- El Partidazo de COPE COPE
- Herrera en COPE COPE
- The Dan Bongino Show Cumulus Podcast Network | Dan Bongino
- Es la Mañana de Federico esRadio
- La Noche de Dieter esRadio
- Hondelatte Raconte - Christophe Hondelatte Europe 1
- Affaires sensibles France Inter
- La rosa de los vientos OndaCero
- Más de uno OndaCero
- La Zanzara Radio 24
- Espacio en blanco Radio Nacional
- Les Grosses Têtes RTL
- L'Heure Du Crime RTL
- El Larguero SER Podcast
- Nadie Sabe Nada SER Podcast
- SER Historia SER Podcast
- Todo Concostrina SER Podcast
- 安住紳一郎の日曜天国 TBS RADIO
- TED Talks Daily TED
- The Tucker Carlson Show Tucker Carlson Network
- 辛坊治郎 ズーム そこまで言うか! ニッポン放送
- 飯田浩司のOK! Cozy up! Podcast ニッポン放送
- 武田鉄矢・今朝の三枚おろし 文化放送PodcastQR