Filtrer par genre

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ

VOA Urdu

اس خصوصی سیریز میں میزبان حارث خلیق سماجی، سیاسی اور معاشی پہلوں کا جائزہ لے رہے ہیں ایسے مہمانوں کے ساتھ جو گواہ ہیں کامیابیوں اور ناکامیوں کے جو یاد کریں گے اُس گزرے وقت کے اچھے اور برے کو اور ان کو جنہوں نے کی جدوجہدسماجی آزادی اور برابری کی۔

28 - تاریخ اور تاریخ نویسی کے پچہتر سال - دسمبر 16, 2022
0:00 / 0:00
1x
  • 28 - تاریخ اور تاریخ نویسی کے پچہتر سال - دسمبر 16, 2022

    مقتدرہ اور اشرافیہ نے تاریخ کو اپنے عزائم کی تکمیل کے لیے کس طرح تبدیل کیا اور عوام سے تاریخ کا شعور چھین لینے کی کوشش کی۔ ممتاز سماجی سائنسدان ڈاکٹر جعفر احمد اور کراچی کے تاریخ دان رمضان بلوچ سے میزبان حارث خلیق کی گفتگو۔

    Fri, 16 Dec 2022 - 48min
  • 27 - پاکستان میں محنت کشوں کی تحریکیں - دسمبر 16, 2022

    مزدور اور کسان تحریکوں اور تنظیموں نے پاکستان کی ابتدائی دہائیوں میں انسانی حقوق کی پاسداری اورجمہوری اقدار کے فروغ کے لیے بنیادی کردار ادا کیا۔ وقت کے ساتھ ان تحریکوں اور تنطیموں پرپابندیاں بھی عائد کی گئیں اور یہ اندرونی خلفشار کا بھی شکار ہوئیں۔ مزردور رہنمائوں حنیف رامے اور عائمہ محمود سے حارث خلیق کی گفتگو

    Fri, 16 Dec 2022 - 46min
  • 26 - مذہبی اقلیتیںوں کے مسائل - دسمبر 16, 2022

    ملک کی بنیاد اقلیتوں کے حقوق اور صوبائی خود مختاری پر رکھی گئی تھی۔ لیکن تجزیہ کار اکثر شاکی رہتے ہیں کہ ان دونوں باتوں کا پاس نہیں رکھا گیا۔ پاکستان کی مذہبی اقلیتیں قراردادِ مقاصد کے بعد سےآج تک ایک دباو کا شکار رہی ہیں۔ اس قسط میں میزبان حارث خلیق نے انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے پیٹر جیکب اور چمن لال سے گفتگو کی ہے۔

    Fri, 16 Dec 2022 - 42min
  • 25 - پاکستان کی مقامی زبانیں اور ان کا ادب - دسمبر 16, 2022

    پاکستان ایک کثیر السانی ملک ہے, یہاں کی مقامی زبانوں میں لکھے جانے والا ادب، اس کی جہت، وسعت اور سوچ کے زاویے۔ بلوچی اور اردو زبان کے معروف شاعر وحید نور اور ہندکو زبان کے شاعر افضل ہزاروی سے میزبان حارث خلیق کی گفتگو۔

    Fri, 16 Dec 2022 - 41min
  • 24 - ریڈیو کے پچہتر سال - دسمبر 16, 2022

    ریڈیو نے پاکستان میں ایک جادوئی کردار ادا کیا ہے۔ یہ وہ واحد ذریعہ ابلاغ تھا جس نے پورے ملک کو مطلع بھی رکھا اور لوگوں کی ذہن سازی بھی کی۔ خبروں سے لے کر گیت سنگیت اور صوتی ڈرامے تک ایک دنیا بسا کر رکھی۔ اس قسط میں ممتاز براڈکاسٹر عارف وقار اور کہنہ مشق صحافی ثقلین امام کے ساتھ ریڈیو کے ماضی حال اور مستقبل پر گفتگو

    Fri, 16 Dec 2022 - 57min
Afficher plus d'épisodes