Filtrar por género
- 26 - اگر کبھی میری یاد آئےFri, 18 Oct 2024 - 02min
- 25 - میں نے غزلیں کہیںTue, 01 Oct 2024 - 02min
- 24 - کبھی مایوس مت ہوناSun, 22 Sep 2024 - 05min
- 23 - کو بہ کو پھیل گئیTue, 30 Jul 2024 - 01min
- 22 - میرا دل نواز الگ ہے
کچھ تو ہوا بھی سرد تھی، کچھ تھا تیرا خیال بھی دل کو خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی بات وہ آدھی رات کی، رات وہ پورے چاند کی چاند بھی عین چیت کا، اُس پہ تیرا جمال بھی سب سے نظر بچا کے وہ مجھ کو کچھ ایسے دیکھتا ایک دفعہ تو رُک گئ گردشِ ماہ و سال بھی دل تو چمک سکے گا کیا..! پھر بھی تراش کے دیکھ لیں شیشہ گرانِ شہر کے ہاتھ کا یہ کمال بھی اُس کو نہ پا سکے تھے جب، دل کا عجیب حال تھا اب جو پلٹ کے دیکھیے بات تھی کچھ محال بھی میری طلب تھا ایک شخص، وہ جو نہیں مِلا تو پھر ہاتھ دُعا سے یوں گرا، بھول گیا سوال بھی شام کی ناسمجھ ہوا پوچھ رہی ہے اِک پتا موجِ ہوائے کوئے یار کچھ تو میرا خیال بھی پروین شاکر
Sun, 28 Jul 2024 - 01min - 21 - میں سمجھ گیا۔۔۔۔۔Sun, 21 Jul 2024 - 01min
- 20 - زیست کا استعارہ ہو جاۓ
زیست کا استعارہ ہو جاۓ اب تو کوئی ہمارا ہو جاۓ ہے کڑا وقت اس پہ شعر کہو شاید اِس سے گزارا ہو جاۓ عین ممکن ہے عشق میں تم کو حد سے بڑھ کر خسارہ ہو جاۓ تم کسی کے کبھی ہوۓ ہو کہاں کوئی کیسے تمہارا ہو جاۓ کیا مقدر میں تھا لکھا میرے کاش کوئی اشارہ ہو جاۓ دن گزر جاۓ گا مسرت سے آپ کا گر نظارہ ہو جاۓ پہلے جیسی کبھی نہیں ہوتی گر محبّت دوبارہ ہو جاۓ تم نظر بھر کے دیکھ لو جس کو وہ چمکتا ستارا ہو جاۓ عشق خود کہہ رہا تھا شوبی سے سب پہ مت آشکارہ ہو جاۓ
Sat, 22 Jun 2024 - 01min - 19 - فصیلِ جان میں کتنے شِـگاف کـرتا ھـوں؟
فصیلِ جان میں کتنے شِـگاف کـرتا ھـوں عشق پہ جب"شین کاف"کرتا ھوں مرا خُدا تو ھےسب کی سلامتی کا خُدا خُدائےکُشت سے میں اِنحراف کرتا ھوں نِزار فہم کو ھے تـابِ ارتداد کہاں یہ لَن ترانیاں اپنے خلاف کرتا ھوں مرےخمیر میں فرعونیت کا عُنصر ھے بطور ایک بشر اعتراف کرتا ھـوں میں وہ نہیں ھوں جو جَل جاؤں روشنی سے تری میں رکھ کے فاصلہ تیرا طواف کرتا ھوں مرے سُخن میں ھے آیاتِ آگہی کا غُلُو رُموزِ نَحوِ خودی اِنکشاف کرتا ھـوں مرے رفیـق مری شفقتوں پہ نازاں ھـیں میں دشمنوں کو بھی فوراً معاف کرتا ھوں ترے فراق سے مشروط ھے وصال مرا سو عمر بھر کے لیے اعتکاف کرتا ھوں گلی گلی میں تعفُّن ھے نفرتوں کا اَمـؔـر گلاب بانٹتا ھـوں ، خـار صـاف کـرتا ھـوں امـؔـر رُوحانی
Sun, 09 Jun 2024 - 02min - 18 - محبت مستقل غم ہے
سَاغر صدّیقی ﻣﺤﺒﺖ ﻣﺴﺘﻘﻞ ﻏﻢ ﮨﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﻏﻢ ﮐﺎ ﮔﮩﻮﺍﺭﮦ جو آنسو رنگ لے آےٓ وہی دامن کا شہ پارہ جسے اَرماں کا خُوں دے کر بنام آرزو سینچا ! خدا جانے کہاں ہے وہ جہان زندگی آرا مِرا ذوقِ خریداری ہے اِک جنسِ گراں مایہ کبھی پھُولوں کے شیدائی کبھی کانٹوں کا بنجارہ جہاں منصب عطا ہوتے ہیں بے فکر و فراست بھی وہاں ہر جُستجو جُھوٹی ' وہاں ہر عَزم ناکارہ بَسا اوقات چُھو لیتی ہَے دامن کبریائی کا تمہاری جنبشِ اَبرو ' مِری تخلیقِ آوارہ نہ جانے محتسب کیوں میکدے کا نام دیتے ہیں جہاں کچھ آدمی کرتے ہیں اپنے دَرد کا چارہ تِرے گیسو خیالوں کی گرفتِ ناز سے گزرے کہ جیسے ایک جوگی بَن میں لہراتا ہے دو تارہ پلٹ آےٓ ہیں شاید انقلابِ دید کے لمحے نظر کی وُسعتوں میں ڈوبتا جاتا ہے نظّارہ فقط اِک ہاتھ میں ٹوٹا ہوا ساغؔر اُٹھانے سے لَرز اٹھا ہے اے یزداں تِری عظمت کا مینارہ
Sun, 12 May 2024 - 02min - 17 - متاع الفاظ
”متاعِ الفاظ“ یہ جو تم مجھ سے گریزاں ھو ، میری بات سنو ھم اِسی چھوٹی سی دنیا کے ، کسی رَستے پر اتفاقاً ، کبھی بُھولے سے ، کہیں مل جائیں کیا ھی اچھا ھو کہ ، ھم دوسرے لوگوں کی طرح کچھ تکلف سے سہی ، ٹہر کہ کچھ بات کریں اور اِس عرصۂ اخلاق و مروت میں ، کبھی ایک پل کے لیے ، وہ ساعتِ نازک ، آ جائے ناخنِ لفظ ، کسی یاد کے زخموں کو چُھوئے ایک جھجھکتا ھُوا جملہ ، کوئی دُکھ دے جائے کون جانے گا ؟ کہ ھم دونوں پہ ، کیا بیتی ھے ؟ یہ جو تم مجھ سے گریزاں ھو ، میری بات سنو اِس خامشی کے اندھیروں سے ، نکل آئیں ، چلو کسی سلگتے ھُوئے لہجے سے ، چراغاں کر لیں چن لیں پھولوں کی طرح ، ھم بھی متاعِ الفاظ اپنے اُجڑے ھُوئے دامن کو ، گلستاں کر لیں یہ جو تم مجھ سے گریزاں ھو ، میری بات سنو دولتِ درد بڑی چیز ھے ، اقرار کرو نعمتِ غم ، بڑی نعمت ھے ، یہ اِظہار کرو لفظ ، پیماں بھی ، اِقرار بھی ، اظہار بھی ھیں طاقتِ صبر اگر ھو تو ، یہ غم خوار بھی ھیں ھاتھ خالی ھوں تو ، یہ جنسِ گراں بار بھی ھیں پاس کوئی بھی نہ ھو پھر تو ، یہ دلدار بھی ھیں یہ جو تم مجھ سے گریزاں ھو ، میری بات سنو
Sat, 11 May 2024 - 03min - 16 - اک فسردہ داغ میں ہے
اک حرف فسردہ داغ میں ہے اک بات بُجھے چراغ میں ہے اک نام لہو کی گردشوں میں طوفان میں ڈولتا سفینہ ڈوبے نہ بھنور کے پار اُترے اک شام کہ جس کے بام و در کو ہاری ہوئی صبح سے شکایت رُوٹھے ہوئے چاند کی تمنّا اک راہ نورد جو یہ چاہے پاؤں نہ حدِ وفا سے نکلے سر سے نہ سفر کا بار اُترے پتّا تھا ابھی ہَرا سفر کا کچّی تھی ابھی صدا کی ٹہنی کیوں ریشۂ برگِ کم نمو میں پھر آتشِ رنگ جل اُٹھی ہے کیوں صبح کی بے عمل سپہ نے ہتھیار سجا لیے بدن پر مقتل میں صفیں درست کی ہیں کیوں درد کے جھٹپٹے کی حد پر پھر ہجر غروب ہو رہا ہے پھر نظم طلوع ہو رہی ہے میں کون جو انجمِ سحر سے اثبات و ثبوتِ ذات چاہوں دریا سے حسابِ آب مانگوں صحرا سے تعینات چاہوں مہتاب سے چاندنی کا معیار مضراب سے زخمِ نغمۂ تار میں کون شمار کرنے والا میں اپنی صدا سے ڈرنے والا بارش سے سفال بھرنے والا میں کون سوال کرنے والا کاغذ پہ سُلگتی شامِ الہام تختی پہ سپیدۂ سحر ہے اے سطرِ نمودِ ذات، تیرا کس ساعتِ معتبر میں گھر ہے اس بام پہ میرے نام کی خشت دیوار پہ دَھر ایاغ میرا مہتاب کو میرے روبرو کر آئینہ ہو مجھ پہ داغ میرا مجھ پر بھی کُھلیں حدود میری مجھ کو بھی ملے سراغ میرا میں کون؟ کہاں مِرا سفر ہے اے سطرِ نمودِ ذات میرا کس ساعتِ بے زماں میں گھر ہے اک تیرِ مفاہمت سے رشتہ صیّاد میں، صَید میں، ہدف میں اک سیلئی موج سے ہیں پیدا سو رابطے ساحل و صدف میں میں اپنا حریف ڈھونڈتا ہوں اک لشکرِ دردِ صف بہ صف میں اُترے یہ سنانِ حرفِ وعدہ خود میرے کنار میں، طرف میں شاید کہ ثبوتِ ذات پاؤں میں اپنی عبارتِ حلف میں اختر حسین جعفری
Wed, 01 May 2024 - 05min - 15 - ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں ضروری بات کہنی ہو کوئی وعدہ نبھانا ہو اسے آواز دینی ہو اسے واپس بلانا ہو ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں مدد کرنی ہو اس کی یار کی ڈھارس بندھانا ہو بہت دیرینہ رستوں پر کسی سے ملنے جانا ہو ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں بدلتے موسموں کی سیر میں دل کو لگانا ہو کسی کو یاد رکھنا ہو کسی کو بھول جانا ہو ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں کسی کو موت سے پہلے کسی غم سے بچانا ہو حقیقت اور تھی کچھ اس کو جا کے یہ بتانا ہو ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں۔۔۔۔۔
Sun, 14 Apr 2024 - 01min - 14 - عارض اشکوں سے ۔۔۔۔
عارض اشکوں سے ترے تر نہیں دیکھے جاتے خاک میں رلتے یہ گوہر نہیں دیکھے جاتے دیکھ سکتا ہوں زمانے کی بدلتی نظریں تیرے بدلے ہوئے تیور نہیں دیکھے جاتے آئنہ بھی رخ روشن کے مقابل نہ رہے ہم سے کوئی ترے ہمسر نہیں دیکھے جاتے دل کے ساگر میں جو ہر شام و سحر اٹھتے ہیں وہ تلاطم کبھی باہر نہیں دیکھے جاتے مسکراتے ہوئے چہرے پہ نظر سب کی پڑی زخم دل کے مگر اکثر نہیں دیکھے جاتے حسن کے جلوے جو دیکھے ترے دیوانے نے ہوش والوں سے وہ اکثر نہیں دیکھے جاتے قدر کر قدر مرے ذوق نظر کی ساقی سب حسیں یوں تو مکرر نہیں دیکھے جاتے میکدہ اپنا ہے اور بادہ و ساقی اپنے غیر کے ہاتھ میں ساغر نہیں دیکھے جاتے یہ حسیں وادی و دریا گل و گلزار حبیبؔ بن ترے مجھ سے یہ منظر نہیں دیکھے جاتے
Mon, 08 Apr 2024 - 02min - 13 - تمہیں میں کسطرح دیکھوں؟Sun, 07 Apr 2024 - 03min
- 12 - کوئی تم سے پوچھے کون ہوں میںFri, 05 Apr 2024 - 01min
- 11 - ہم ناراض ہیں تم سےWed, 03 Apr 2024 - 01min
- 10 - اک منٹSat, 23 Mar 2024 - 04min
- 9 - ہم نے تجھ جانا ہے فقط تیری عطا سےWed, 20 Mar 2024 - 03min
- 8 - تیرا عکس روئے جمال ہے
شہ رگ سے بھی تو قریب ہے ترا یہ کرم ہے کمال ہے یہ جو خاک میں بھی ہے روشنی ترا عکس روئے جمال ہے اسے چاہتوں کا کہوں اثر کہ تو ساتھ میرے ہے ہر ڈگر میں جہاں جہاں بھی کروں نظر ترا حسن ہے بے مثال ہے میں تو خاک ہوں وہ تہ زمیں مرا ہے نصیب فنا جزا ترے تاج شاہی کی بات کیا نہ فنا اسے نہ زوال ہے یہی عشق ایسی ہے رہ گزر ہے بہت کٹھن جو اے ہم سفر نہ رکھیں سنبھل کے قدم اگر چلے وقت الٹی ہی چال ہے ترے قرب میں بھی ہیں دوریاں ترا کچھ عجب سا سلوک ہے وہ سکوں جو تھا ترے قرب میں وہی آج خواب و خیال ہے وہ رفیق کتنا بدل گیا نہ کرے ہے ذکر کبھی مرا اسے کیا ہوا اسے کیا ہوا مرے ذہن میں یہ سوال ہے وہ شرارتیں وہی شوخیاں مرے عہد طفل کے قہقہے کہیں کھو گئے مرے رات دن اسی بات کا تو ملال ہے وہ ڈری ڈری سی محبتیں کہ ہیں یاد مجھ کو وہ ساعتیں وہ جو چاہتوں میں تھیں لذتیں وہ خیال جاں کا وبال ہے اسی چارہ گر کی تلاش ہے کرے منزلوں کو جو روبرو اسی رہنما کی ہے جستجو اسی راہبر کا سوال ہے
Tue, 16 Jan 2024 - 02min - 7 - سنگ تراشSun, 08 Oct 2023 - 01min
- 6 - Zara Si baatTue, 25 Apr 2023 - 01min
- 5 - Usay Bhool JaSun, 16 Apr 2023 - 02min
- 4 - تجھے عشق ہو خدا کرےSun, 16 Apr 2023 - 01min
- 3 - Sawal NamaSun, 16 Apr 2023 - 02min
- 2 - “رقیب سے”۔ Raqeeb saySat, 15 Apr 2023 - 02min
- 1 - Faiz Ahmed FaizSat, 15 Apr 2023 - 01min
Podcasts similares a Urdu Adab
- Global News Podcast BBC World Service
- El Partidazo de COPE COPE
- Herrera en COPE COPE
- The Dan Bongino Show Cumulus Podcast Network | Dan Bongino
- Es la Mañana de Federico esRadio
- La Noche de Dieter esRadio
- Hondelatte Raconte - Christophe Hondelatte Europe 1
- Affaires sensibles France Inter
- La rosa de los vientos OndaCero
- Más de uno OndaCero
- La Zanzara Radio 24
- Espacio en blanco Radio Nacional
- Les Grosses Têtes RTL
- L'Heure Du Crime RTL
- El Larguero SER Podcast
- Nadie Sabe Nada SER Podcast
- SER Historia SER Podcast
- Todo Concostrina SER Podcast
- 安住紳一郎の日曜天国 TBS RADIO
- TED Talks Daily TED
- The Tucker Carlson Show Tucker Carlson Network
- 辛坊治郎 ズーム そこまで言うか! ニッポン放送
- 飯田浩司のOK! Cozy up! Podcast ニッポン放送
- 武田鉄矢・今朝の三枚おろし 文化放送PodcastQR