Filtra per genere
- 8 - کل اور آج : امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان سے غیر رسمی بات چیت - اکتوبر 06, 2022
ونسٹن چرچل نے کہا تھا، سفارتکاری ایک آرٹ ہے، جس میں لوگوں کو جہنم میں جانے کے بارے میں ایسے بتایا جاتا ہے کہ وہ اس کا راستہ پوچھنے لگیں ۔۔کیا واقعی کسی نا پسندیدہ صورتحال کو من چاہا بنا نے کا طریقہ ہوسکتا ہے۔ امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان سے خصوصی بات چیت سنئے بہجت جیلانی کی پاڈ کاسٹ میں
Thu, 06 Oct 2022 - 26min - 7 - کل اور آج : سراج وہاب : ایک تارک وطن صحافی سے گفتگو - اگست 04, 2022
ترک وطن کی بنیادی وجوہات تو کئی ہیں لیکن بعض اوقات روزگار کا معاملہ بھی متعدد ہونہار افراد کے اپنی سر زمیں چھوڑنے کا باعث بنتا ہے۔ ان میں ہم جیسے متعدد افراد بھی شامل ہیں جن کا روزگارانہیں بیرون ملک لے آیا۔ دیارغیر میں بسنے اور پھر ان ملکوں کو اپنا کہتے ہوئے فرائض کی ادائیگی کی راہ میں کیا چیلنج ہیں آئیے جانتے ہیں سعودی عرب کے شہر جدہ میں مشرقِ وسطیٰ کے کلیدی روزناموں میں شامل عرب نیوز کے مینجنگ ڈائریکٹر سراج وہاب سے کہ وہ ایک اجنبی ملک میں اپنی صحافتی زندگی کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ سماعت فرمائیے
Thu, 04 Aug 2022 - 28min - 6 - کل اورآج : نعیم طاہر سے ایک ملاقات - اگست 04, 2022
نعیم طاہر اپنی پہچان بتاتے ہوئے بابا بلھے شاہ کے معروف مصرعے 'کی جاناں میں کون' کا حوالہ دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ وہ کیا جو میرے دل نے چاہا اور جو مصلحت نے سمجھایا وہ کبھی نہیں کیا۔ آرٹ اور کلچر میں اپنی نمایاں کامیابیوں پرشکر اور فخر کے ساتھ کہتے ہیں، یہ میری پہچان ہے اگر بنتی ہے تو۔آپ بھی سنئے اپنے وقت کی ایک ہمہ گیر شخصیت سے ان کے کل اور آج کا احوال
Thu, 04 Aug 2022 - 27min - 5 - کل اور آج۔ مظہر عباس سے ایک مکالمہ - اگست 04, 2022
مظہر عباس کے خیال میں یہ درست ہے کہ کچھ صحافی اس حد تک ذمے دار ی کا مظاہرہ نہیں کرتے جتنا پرنٹ میڈیا کے زمانے میں کیا جاتا تھا۔ آج الیکٹرانک اور سوشل میڈیا نے پہچان کے عمل کو آسان کر دیا ہے اور صحافی زیادہ ولنرایبل ہو گیا ہے۔ اس کی تحریروں کے ساتھ ساتھ اس کی پہچان بھی سب کے سامنے ہوتی ہے اور اگر آپ کی تحریروں سے کسی کو اختلاف ہے تو آپ کو نقصان پہنچانا بہت آسان ہو جاتا ہے۔ صحافت کے کل اور آج کے سفر کا ایک جائزہ سماعت فرمائیے
Thu, 04 Aug 2022 - 25min - 4 - کل اور آج عتیقہ اوڈھو - اگست 04, 2022
عتیقہ کہتی ہیں کہ 1990 میں پاکستاں ٹیلی ویژن اور این ٹی ایم تھا لیکن اب متعدد چینلز ہیں جو مختلف موضوعات پر ڈرامے تیار کرتے ہیں۔ بڑے سکیل پر کام کرتے ہوئے کبھی کچھ بہت اچھا سامنے آتا ہے اور کبھی معیار پر پورا نہیں بھی اترتا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی آتی ہے۔ کیونکہ کل کے تقاضے اور آج کی صورتحال مختلف ہے۔ عتیقہ اوڈہو کے ساتھ ایک دلچسپ گفتگو، آئیے سنتے ہیں
Thu, 04 Aug 2022 - 33min - 3 - کل اور آج: افتخار عارف کے ساتھ - اگست 04, 2022
میں آپ کو پی ٹی وی کے پروگرام کسوٹی اور ان دو شاندار لوگوں میں سے ایک کی یاد دلا رہی ہوں ، جو اکثر ایسی چیزوں کے بارے میں بہت کچھ جانتے تھے جو عموماً ایک عام آدمی سے پوشیدہ رہتی ہیں۔ ریڈیو پاکستان کی ورلڈ سروس کے ڈیوٹی روم میں 1989 یا 90 میں ہونے والی اپنی ملاقات کے بارے میں بات کروں جو دہائیوں پر محیط گہری اور خوبصورت دوستی کا آغاز تھا افتخار عارف سے۔ کل سے آج کے سفر کووہ کیسے دیکھتے ہیں ۔ آپ خود ہی سن لیجئے آج کے پوڈکاسٹ میں
Thu, 04 Aug 2022 - 23min - 2 - کل اور آج: مستنصر حسین تارڑ سے ملاقات - اگست 04, 2022
کبھی وہ اندلس میں اجنبی تو کبھی ہزاروں راستوں کی بات کرتے ہیں۔ نکلے تیری تلاش میں تو پھر غار حرا میں ایک رات بھی آئی۔ کبھی پیار کا پہلا شہر تو کبھی ماسکو کی سفید راتیں اور بہاؤ سے لیکر خس و خاشاک زمانوں تک کس کس کا ذکر کروں۔ مستنصر صاحب سے اس تفصیلی انٹرویو میں جو باتین ہوئیں وہ آپ اس پوڈ کاسٹ میں سنیے
Thu, 04 Aug 2022 - 30min - 1 - کل اور آج : ڈاکڑعارفہ سیدہ زہرہ کے ساتھ کل سے آج کے سفر کا جائزہ - اگست 04, 2022
'ہم وہاں نہیں ہیں جہاں ہمیں کھڑا ہونا چاہئے تھا۔ ہم ایک قدم آگے بڑھے تو دو قدم پیچھے لوٹے۔ میں حالات کی تبدیلی سے نہیں گھبراتی۔ وقت بھی بدلنے کے لئے ہوتا ہے اور وقت کے ساتھ حالات بھی بدلتے ہیں۔ لیکن اگر رویے بدلنا شروع ہو جائیں تو پھر بہت مشکل ہو جاتی ہے اور پھر یہی رویے ہمیں وقت کی تبدیلی کو قبول نہیں کرنے دیتے۔ یہ ہیں ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ، کل اور آج میں ہم سے بات کرتے ہوئے۔ آئیے سنتے ہیں آج کا پوڈکاسٹ
Thu, 04 Aug 2022 - 33min
Podcast simili a <nome>
- Global News Podcast BBC World Service
- El Partidazo de COPE COPE
- Herrera en COPE COPE
- The Dan Bongino Show Cumulus Podcast Network | Dan Bongino
- Es la Mañana de Federico esRadio
- La Noche de Dieter esRadio
- Hondelatte Raconte - Christophe Hondelatte Europe 1
- Affaires sensibles France Inter
- La rosa de los vientos OndaCero
- Más de uno OndaCero
- La Zanzara Radio 24
- Espacio en blanco Radio Nacional
- Les Grosses Têtes RTL
- L'Heure Du Crime RTL
- El Larguero SER Podcast
- Nadie Sabe Nada SER Podcast
- SER Historia SER Podcast
- Todo Concostrina SER Podcast
- 安住紳一郎の日曜天国 TBS RADIO
- TED Talks Daily TED
- The Tucker Carlson Show Tucker Carlson Network
- 辛坊治郎 ズーム そこまで言うか! ニッポン放送
- 飯田浩司のOK! Cozy up! Podcast ニッポン放送
- 武田鉄矢・今朝の三枚おろし 文化放送PodcastQR