Filtrar por gênero

کل اور آج - وائس آف امریکہ

کل اور آج - وائس آف امریکہ

VOA Urdu

وائس آف امریکہ کی اس پوڈ کاسٹ میں پل پل بدلتی دنیا ۔۔کل سے آج۔۔ اور تب سے اب تک کے سفر کی با ت ہوگی زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات سے ۔ ہم آپ کی ملاقات کرائیں گے آرٹ اور کلچر سے لے کر صحافت اور سفارتکاری کے جانے پہچانے کرداروں سے ۔ سنتے رہئے کل اور آج

8 - کل اور آج : امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان سے غیر رسمی بات چیت - اکتوبر 06, 2022
0:00 / 0:00
1x
  • 8 - کل اور آج : امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان سے غیر رسمی بات چیت - اکتوبر 06, 2022

    ونسٹن چرچل نے کہا تھا، سفارتکاری ایک آرٹ ہے، جس میں لوگوں کو جہنم میں جانے کے بارے میں ایسے بتایا جاتا ہے کہ وہ اس کا راستہ پوچھنے لگیں ۔۔کیا واقعی کسی نا پسندیدہ صورتحال کو من چاہا بنا نے کا طریقہ ہوسکتا ہے۔ امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان سے خصوصی بات چیت سنئے بہجت جیلانی کی پاڈ کاسٹ میں

    Thu, 06 Oct 2022 - 26min
  • 7 - کل اور آج : سراج وہاب : ایک تارک وطن صحافی سے گفتگو - اگست 04, 2022

    ترک وطن کی بنیادی وجوہات تو کئی ہیں لیکن بعض اوقات روزگار کا معاملہ بھی متعدد ہونہار افراد کے اپنی سر زمیں چھوڑنے کا باعث بنتا ہے۔ ان میں ہم جیسے متعدد افراد بھی شامل ہیں جن کا روزگارانہیں بیرون ملک لے آیا۔ دیارغیر میں بسنے اور پھر ان ملکوں کو اپنا کہتے ہوئے فرائض کی ادائیگی کی راہ میں کیا چیلنج ہیں آئیے جانتے ہیں سعودی عرب کے شہر جدہ میں مشرقِ وسطیٰ کے کلیدی روزناموں میں شامل عرب نیوز کے مینجنگ ڈائریکٹر سراج وہاب سے کہ وہ ایک اجنبی ملک میں اپنی صحافتی زندگی کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ سماعت فرمائیے

    Thu, 04 Aug 2022 - 28min
  • 6 - کل اورآج : نعیم طاہر سے ایک ملاقات - اگست 04, 2022

    نعیم طاہر اپنی پہچان بتاتے ہوئے بابا بلھے شاہ کے معروف مصرعے 'کی جاناں میں کون' کا حوالہ دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ وہ کیا جو میرے دل نے چاہا اور جو مصلحت نے سمجھایا وہ کبھی نہیں کیا۔ آرٹ اور کلچر میں اپنی نمایاں کامیابیوں پرشکر اور فخر کے ساتھ کہتے ہیں، یہ میری پہچان ہے اگر بنتی ہے تو۔آپ بھی سنئے اپنے وقت کی ایک ہمہ گیر شخصیت سے ان کے کل اور آج کا احوال

    Thu, 04 Aug 2022 - 27min
  • 5 - کل اور آج۔ مظہر عباس سے ایک مکالمہ - اگست 04, 2022

    مظہر عباس کے خیال میں یہ درست ہے کہ کچھ صحافی اس حد تک ذمے دار ی کا مظاہرہ نہیں کرتے جتنا پرنٹ میڈیا کے زمانے میں کیا جاتا تھا۔ آج الیکٹرانک اور سوشل میڈیا نے پہچان کے عمل کو آسان کر دیا ہے اور صحافی زیادہ ولنرایبل ہو گیا ہے۔ اس کی تحریروں کے ساتھ ساتھ اس کی پہچان بھی سب کے سامنے ہوتی ہے اور اگر آپ کی تحریروں سے کسی کو اختلاف ہے تو آپ کو نقصان پہنچانا بہت آسان ہو جاتا ہے۔ صحافت کے کل اور آج کے سفر کا ایک جائزہ سماعت فرمائیے

    Thu, 04 Aug 2022 - 25min
  • 4 - کل اور آج عتیقہ اوڈھو - اگست 04, 2022

    عتیقہ کہتی ہیں کہ 1990 میں پاکستاں ٹیلی ویژن اور این ٹی ایم تھا لیکن اب متعدد چینلز ہیں جو مختلف موضوعات پر ڈرامے تیار کرتے ہیں۔ بڑے سکیل پر کام کرتے ہوئے کبھی کچھ بہت اچھا سامنے آتا ہے اور کبھی معیار پر پورا نہیں بھی اترتا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی آتی ہے۔ کیونکہ کل کے تقاضے اور آج کی صورتحال مختلف ہے۔ عتیقہ اوڈہو کے ساتھ ایک دلچسپ گفتگو، آئیے سنتے ہیں

    Thu, 04 Aug 2022 - 33min
Mostrar mais episódios